خرید بک لینک

اہل بیت ؑ شیعہ اور اہل سنت کی نظر میں :

اہل بیت ؑ کی فضیلت میں موجود خاص احادیث کی تفسیر میں شیعہ اور اہل سنت کے درمیان واضح فرق یہی ہے کہ شیعہ اہل بیت ؑ سے محبت اور ان کا احترام امت پر واجب ہونے کے ساتھ ساتھ ائمہ اہل بیت ؑ کی دینی پیشوائی کو بھی انہیں احادیث سے ثابت کرتے ہیں ۔لیکن دوسرے ان احادیث سے اہل بیت ؑ سے محبت اور ان کا احترام مراد لیتے ہیں اور ان کی جانشینی کے معتقد نہیں ہیں ،انہی دو الگ الگ سوچوں کا نتیجہ ہے کہ دوسروں کی کتابوں میں آئمہ اہل بیت ؑ کی سیرت اور تعلیمات بہت ہی کم مقدار میں موجود ہیں ۔جبکہ شیعہ مذہب کی بنیاد ہی اہل بیت ؑ کی تعلیمات پر استوار ہے ۔مثال کے طور پرشیعوں کے پاس نهجالبلاغه جوکہ امام علیؑ کے کلمات کا مجموعہ ہے صرف اس میں 239 خطبے، 79 خطوط اور 480 مختصر کلمات موجود ہیں۔ اسی طرح شیعوں کی چار معتبر کتابوں میں سے صرف اصول کافی میں ۱۶۰۰۰ احادیث اہل بیت ؐسے نقل ہوئی ہیں،

لیکن شیعہ مخالفین کی معتبر کتابیں آئمہ اہل بیت ؑ کی تعلیمات سے تقریبا خالی ہیں ، مثال کے طور پر صحیح بخاری جو شیعہ مخالفین کی معتبر ترین کتاب ہے اس میں پیغمبر ؐکے سب سے اہم شاگرد حضرت علیؑ سے رسول پاکؐ کی صرف ۲۹ احادیث نقل ہوئی ہیں [1]، جناب زہراءؑ سے چار ،امام حسن مجتبیؑسے کوئی ایک روایت بھی نقل نہیں ہوئی ہے، امام حسین ؑسے صرف ایک روایت نقل ہوئی ہے[2]۔ ان چند احادیث کے علاوہ بخاری نے خود ان اہم شخصیات کی سیرت اور تعلیمات کا ایک نمونہ بھی نقل نہیں کیا ہے[3].



[1]- ابنجوزی، تلقیح فهوم اهلالاثر، ص287

[2] مجلة علوم حدیث، نمبر 47، ص1۵۰-١۷۸.

[3]- سابقہ ایڈرس .


موضوعات مرتبط: فضائل اور مقام اہل بیت[ع]، خلافت اور جانشینی کا معنی؛

برچسب: اہل,بیت,بارے,میں,شیعہ,اور,اہل,سنت,اختلاف,کہاں,ہے؟, نویسنده: میلاد هاشمی تاريخ: شنبه 28 مرداد 1396 ساعت: 4:02

صفحه بندی